• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پانچویں سالانہ مینگو فیسٹیول کا افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور ڈیسوم مال لاہور کے تعاون سے پانچویں سالانہ مینگو فیسٹیول کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کیا۔اس میلے کا موضوع"کاروباری نیٹ ورک اور کمیونٹی کی تعمیر"اور آم کی مختلف اقسام کے سٹالز کی نمائش تھاجس میں 50 سے زائد آم کی اقسام نمائش کے لئے لگائی گئیں،میلے کا بنیادی مقصد آم کی پیداوار فصل کے بعد انتظام ویلیو ایڈیشن، ویلیو چین میں بہتری اور ملکی برآمد مارکیٹنگ کے بارے میں صلاحیت کا موقع فراہم کرنا ہے، نمائش پاکستان کی برآمدات میں بہتری اور آم کی پیداواری صلاحیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ملتان سے مزید