ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔مخدوم رشید پولیس نے ملزم عرفان سے 1060گرام آئس بی زیڈ پولیس نے ملزم انیل سے 20لیٹر شراب قادر پورراں پولیس نے ملزم غلام حیدر سے 11کلو بھنگ کینٹ پولیس نے ملزم عرفان خالد سے 7لیٹر شراب جبکہ چہلیک پولیس نے ملزم وسیم منظور سے 60لیٹر شراب برآمد کرلی،بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج، پولیس پارٹی پر حملہ کرنے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچاتے ہوئے اہلکار کی نقدی چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ممتاز آباد پولیس کو محمد سعید خان نے بتایا کہ دوران چیکنگ خواجہ فرید ہسپتال میں ملزم حسن علی موٹرسائیکل سٹینڈ قائم کیا ہواتھا جو عوام الناس سے اضافی پیسے بٹورتے ہوا پایا گیا ۔موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی الٹریشن کرنے کے الزام میں پولیس نے 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 7مقدمات درج کرلیے ۔دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے اور نوسربازی کرکے لاکھوں کا موبائل اور طلائی سونا لیکر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے ایک نامزد دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شہری کے پلاٹ پر قبضہ کرنے اور سامان کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔