• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا، ایل ایل بی پارٹ سیکنڈاینڈ تھرڈ کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے داخلے کا شیڈول جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا نے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے اجلاس میں منظوری کے بعد ایل ایل بی پارٹ سیکنڈ اینڈ تھرڈ (تین سالہ پروگرام) کے بالترتیب دوسرےسالانہ امتحان 2021ء اور 2020ء کیلئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے‘ یہ شیڈول صرف سابقہ امتحان میں فیل قرار دیئے گئے ایسے امیدوار وں کیلئے کیا گیا ہے کہ جو تعلیمی سیشن 2016-2019 اور 2020-2017سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے گزشتہ امتحانات کے نتائج جاری ہو چکے ہیں ان کیلئے سنگل فیس 8000روپے کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 اگست ،دو گنا فیس 16000 روپے کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 اگست اور تین گنا فیس 24000 کیساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ امتحان کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل تک مقرر کی ہے، امتحان کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید