ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے عزیز ہوٹل چوک،ڈبل پھاٹک چوک،ولائیت آباد نمبر 1،ولائیت آباد نمبر 2،ٹمبر مارکیٹ،چاہ جموں والا، وہاڑی روڈ نیو شاہ شمس کالونی داخلی دروازے،میٹرو روٹ بی سی جی چوک،منظور آباد،دولت گیٹ چوک، چونگی نمبر 9چوک سے تجاوزات کو کلیئر کروا دیا جبکہ بلا منظوری نقشہ تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے غوث الاعظم روڈ پر واقع محمد عمر فاروق کی زیر تعمیر سائیٹ کا کام رکوا کر سربمہر کر دیا گیا۔