ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور گولڈ کریسٹ کے اشتراک سے تین روزہ مینگو فیسٹیول کا افتتاح ڈاکٹر عاصمہ ممدوٹ اور علی خان لغاری نے کیا۔ڈاکٹر عاصمہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی معیشت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے زرعی یونیورسٹی ملتان نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں باقی تمام فصلوں کے ساتھ ساتھ مینگو پر خصوصی کام کر رہی ہے مینگو فیسٹیولز کے انعقاد سے مینگو کی ایکسپورٹ میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔