ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ سکولز پنجاب نے ایسے سکولز سربراہان کے خلاف کارروائی کافیصلہ کیا ہے جنہوں نے جعلی انرولمنٹ سے اپنی کارکردگی بہتردکھانے کی کوشش کی اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سوشل میڈیا پر جعلی انرولمنٹ والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سب پر نظررکھے ہوئے ہیں سکولوں میں انرولمنٹ 100 فیصددرست ہونی چاہیے،تعطیلات ختم ہوتے ہی سکولوں کی انسپکشن کی جائے گی ۔