ملتان(سٹاف رپورٹر) ممبر پنجاب اسمبلی سعدیہ بلال اور مسلم لیگ لائرز فورم کے سینئر نائب صدر بلال ملک نے بہاول پور میوزیم کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انھیں میوزیم کے انتظام و انصرام بارے بریف کیا، سعدیہ بلال نے دوران وزٹ اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عجائب گھر ہماری تہذیب و تاریخ کی زندہ مثالوں کے مستند مراکز ہیں۔