• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات کی سینڈیکیٹ میں تین ایم پی ایزکی نمائندگی لازمی‘ پنجاب اسمبلی نے منظوری دیدی

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر کی سرکاری اور نجی جامعات کی بااختیار باڈی سینڈیکیٹ میں ارکان صوبائی اسمبلی کی نمائندگی لازمی قرار دیدی گئی، پنجاب اسمبلی نے یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹ لاز ترمیمی بل 2025ء منظور کیا جس پرگزشتہ روز گورنر نے دستخط بھی کردیے،جس کے بعد یہ ترمیم یونیورسٹیز ایکٹ کا حصہ بن گئی ،بل میں کہا گیا ہے کہ ہر یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ میں تین ایم پی ایزلازمی ممبرہوںگے،ان میں کم از کم ایک خاتون ایم پی اے بھی شامل ہوگی، ایم پی ایز کی نامزدگی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کریں گے،دوسری طرف مختلف جامعات کے حلقوں نے ایکٹ میں ترامیم پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جامعات کے اندر سیاسی مداخلت بڑھ جائے گی جس سے جامعات کی انتظامیہ کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ملتان سے مزید