ملتان (سٹاف رپورٹر) صدر آصف علی زرداری نے جمہوری استحکام، صوبائی خودمختاری اور قومی مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا، ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کے زیر اہتمام سٹی صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں ہونے والی صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70 ویں سالگرہ کی منعقدہ تقریب میں مہمانان خصوصی سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین، ملک نسیم لابر، خالد حنیف لودھی، رائو ساجد علی، اے ڈی خان بلوچ، ارشد اقبال بھٹہ، خواجہ عمران، چوہدری یاسین، میاں منظور قادری، ساجد بلوچ، میر احمد کامران مگسی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت یابی و درازیٔ عمر کیلئے دعا بھی مانگی گئی، تقریب میں بڑی تعداد میں پارٹی عہدیدران اور کارکنان نے شرکت کی۔