ملتان (سٹاف رپورٹر) سی ای او پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی پنجاب بلال ہاشم نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں میں اوور چارجنگ کو ختم کرنے کے لیے ای ٹکٹنگ کا نظام متعارفکروایا جارہا ہے۔ جس کیلئے پی ٹی آئی بی سے سافٹ وئیر تیار کروایا جائے گا۔ پنجاب بھر کی 113مویشی منڈیوں سے پندرہ ارب روپے کا ریوینیو حاصل ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منڈی مویشیاں جسونت گڑھ ملتان کے دورے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بلال ہاشم نے بیوپاریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے فوری احکامات بھی جاری کئے۔