ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 23افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے محمد عمران سے چار ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 12لاکھ کے فیول پمپ لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقے اسامہ جاوید سے موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل لے گئے تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے حارث حیات سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل مالیت 1لاکھ 57ہزار چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ کوتوالی کے علاقے محمد قاسم کی موٹرسائیکل الپہ کے علاقے امجد علی کی موٹرسائیکل قادر پورراں کے علاقے حیدر علی کی موٹرسائیکل مخدوم رشید کے علاقے وقاص خان کا موبائل و اکاونٹ کی رقم 50ہزار محمد شفیع کی نقدی 40ہزار عرفان کا ٹوکہ مشین مالیت 50ہزار بستی ملوک کے علاقے اظہر کا موبائل صدر شجاع آباد کے علاقے اقبال کاپمپ چوری کرکے فرار ہوگئے۔