• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں پولیو وائرس کی شرح 98 سے کم ہو کر 17 فیصد رہ گئی

کو ئٹہ( اسٹاف رپورٹر)ایمر جنسی آپریشن سنٹر بلو چستان انعام الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو کے خلاف کامیاب پیش رفت، ماحولیا تی نمو نوں میں وائرس کی موجودگی کی شرح98فیصد سے کم ہو کر 17فیصد رہ گئی ہے، 2025میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔صوبے میں جو ن تک پولیو وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کی کوششوں میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سال رواں کی پہلی ششماہی میں23علاقوں سے میں سے صرف 4علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے اور مثبت ماحولیاتی نمونوں کی شرح17فیصد پر آ گئی ہے یہ بہتری موثر نگرانی، بروقت اقدامات اور مربوط حکمت عملیوں کا نتیجہ ہے جو بلوچستان میں صحت عامہ کے شعبے میں لئے گئے موثر اقدامات کی غماز ہے اس کے برعکس 2024میں صوبے کے تمام 23ماحولیاتی نگرانی مراکز میں وائرس کی موجودگی رپورٹ ہوئی تھی اور سال 2024 کے دوران پہلی ششماہی میں ماحولیاتی نمونوں میں 72فیصد جبکہ دوسری ششماہی میں 98فیصد پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی تھی ستمبر 2024میں وائرس کی شدت نقطہ عروج پر تھی جب 95 فیصد نمونے مثبت آئے اور پانچ کیسز کی بھی تصدیق ہوئی۔ بلوچستان میں 2025میں تاحال پولیو وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوایہ کامیابی مربوط حکمت عملی، معمول کی اور اضافی حفاظتی ٹیکہ جات کی مضبوط سرگرمیوں، فیلڈ ٹیموں، حکومتی قیادت اور شراکت دار اداروں کے عزم کا ثمر ہے۔
کوئٹہ سے مزید