• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن کرائسسز سینٹر جیسے اداروں کا خواتین کی بحالی میں اہم کردار ہے،ربابہ بلیدی

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ ویمن کرائسسز سینٹر جیسے ادارے صنفی تشدد کا شکار خواتین کو تحفظ، بحالی اور بااختیار بنانے کے لیے نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن کرائسسز سینٹر کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کیا، جہاں انہوں نے ادارے میں دستیاب سہولیات اور جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان خواتین کو درپیش مسائل کے دیرپا حل اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اس ضمن میں عملی منصوبوں پر عمل پیرا ہے اس موقع پر سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطاء نے ادارے کی کارکردگی، جاری سرگرمیوں اور آئندہ کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ کرائسسز سینٹر میں متاثرہ خواتین کو پناہ، قانونی مدد، نفسیاتی مشاورت، طبی سہولیات اور ہنر مندی کی تربیت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ ایک باوقار زندگی کی جانب واپس لوٹ سکیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ کرائسسز سینٹر میں مقیم خواتین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی مکمل ذہنی، جسمانی اور سماجی بحالی کے لیے مربوط اقدامات کیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید