• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری نے ہمیشہ قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر فوقیت دی، کرن بلوچ

کوئٹہ (پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر زرداری پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک روشن اور ناقابلِ فراموش باب ہیں۔کرن بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ آصف علی زرداری نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک مدبر رہنما ہیں بلکہ وہ ایک ایسے سیاسی مفکر بھی ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر فوقیت دی۔ ان کی دور اندیشی، سیاسی حکمت عملی، اور مفاہمتی سیاست نے ملک کو متعدد بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی سیاسی جدوجہد، صبر، استقامت اور جمہوریت کے لیے دی گئی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ آمریت کے خلاف ان کی مزاحمت اور قید و بند کی صعوبتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ جمہوری روایات کے سچے امین ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب، مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کی نمائندگی کی ہے۔ ان کی مفاہمتی سیاست نے پاکستان میں سیاسی استحکام کی بنیاد رکھی، اور 2008 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد انہوں نے اداروں کے استحکام، صوبوں کو خود مختاری دینے، اور آئینی بالادستی کے لیے جو اقدامات کیے، وہ ملکی تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھے جائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید