• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوائنٹ روڈ کے مکینوں کالوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج،روڈ بلاک

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جوائنٹ روڈ ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں نے طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف روڈ بلاک کردی اور ٹائرنذر آتش کئے، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جوائنٹ روڈ ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں نے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف جوائنٹ روڈ کو بلاک کردیا اور ٹائر بھی نذر آتش کئے مظاہرین نے جنگ کو بتایاکہ کافی عرصے سے اس علاقے میں طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں، بجلی کی بندش کی وجہ سے کاروبار، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مشکلات کا سامنا ہےپانی کی سپلائی کا نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ہیں لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کرٹینکر مالکان بھی مہنگے داموں پانی فروخت کرنےلگے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید