• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ :موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر نوجوان زخمی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سریاب پھاٹک پر نوجوان سےمسلح افراد موثر سائیکل چھین لی گئی اور مزاحمت فائرنگ کر کے اسے زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق سریاب روڈ کا رہائشی نو جوان محمد بالاچ ولد ساول خان موٹر سائیکل پر زرغون روڈ سے گزشتہ شب گھر جا رہا تھا وہ جب سریاب پھاٹک ریلوے ٹریک کراس کر رہاتھا تو دو مسلح افراد نے اس سے موٹر سائیکل چھین لی اورمزاحمت کر نے پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا واضح رہے کہ آئے روز شہر بھر میں موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے کی ورداتیں ہو رہی ہیں جبکہ پولیس فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل پکڑنے میں مصروف ہے۔
کوئٹہ سے مزید