• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر کی یقین دہانی، ایکشن کمیٹی اخباری صنعت نے احتجاج ختم کر دیا

کوئٹہ (پ ر)ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی جانب سے پرنٹ میڈیا کے مسائل اور تحفظات کے خاتمے کیلئے اقدامات کی یقین دہانی قابل ستائش اور قابل تعریف ہے۔گورنر کی یقین دہانی پر ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان نے صوبائی حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر مکمل طور پر منتقل کرنے کی کوششوں کیخلاف 86 روز سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم علامتی احتجاجی کیمپ ختم کردیا۔
کوئٹہ سے مزید