• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ : سیکورٹی اہلکار نے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مستونگ روڈپر ایک گھر میں سیکورٹی اہلکار نے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ پولیس کے مطابق نیو سریاب کے علاقے مستونگ روڈ پر رہائش پذیر سیکورٹی اہلکار اعجاز احمد ولد در محمد نے گزشتہ روزگلے میں پھندا لگا کرپنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضررو ی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ ورثا کے مطابق اہلکار نے غیر حاضری کے باعث تنخواہ کی بندش سے تنگ آ کر خود کشی کی ۔
کوئٹہ سے مزید