اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) لیسکو، ہیسکو، پیسکو میں 5.78 ارب روپے کی بجلی چوری کا انکشاف، آڈٹ رپورٹ کے مطابق دو سال کے دوران 2 لاکھ 62 ہزار 740 صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ لیسکو (لاہور الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی)، پیسکو (پشاور الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی) اور ہیسکو (حیدرآباد الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی) کے دائرہ اختیار میں مالی سال 2022-23 اور 2023-24 کے دوران 5.78 ارب روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2سال میں 2لاکھ 62 ہزار 740 صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ پشاور، حیدرآباد اور لاہور ریجن بجلی چوری میں سب سے آگے رہے، جبکہ آئیسکو(اسلام آباد الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی) کے صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔