نیویارک (عظیم ایم میاں) واشنگٹن میں ملاقات، مذاکرات اور خطاب کے بعد نیویارک واپسی پر ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چند منتخب ملاقاتوں کے بعد پاکستانی کمیونٹی کے منتخب اجتماع سے خطاب کیا۔ پاکستانی کمیونٹی نے بڑے تعمیری سوالات اٹھائے ،پی ٹی آئی بعض حلقوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید مسترد،اس معاملے میں اپنی حکومت کی کوشش سے آگاہ کیا ، ڈارنے اپنے دورہ واشنگٹن اور اقوام متحدہ کے مفید اور مثبت پہلو بیان کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی اور جنگ، صدر ٹرمپ کی مداخلت، پاکستانی معیشت، پاکستان امریکا تعلقات کی بہتری، پاک چین دوستی سمیت صورتحال کی تفصیلات بیان کرتےہوئے اٹلانٹک کونسل واشنگٹن سے خطاب میں بانی پی ٹی آئی اور عافیہ صدیقی کے مقدمات کو دو مختلف نظاموں کا متوازی عمل قرار دینے پر پی ٹی آئی کے بعض حلقوں کی جانب سے کی جانے و الی تنقید کومسترد کرتے ہوئے و ضاحت کی۔ اپنی وضاحت دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے اجتماع میں موجود ایک صحافی خاتون کی نشاندہی کرتےہوئے 2019ء میں صدر ٹرمپ سے عافیہ صدیقی کے بارے میں کئے گئے سوال کا ذکرکیا تو خاتون نے ٹھیک 6؍ سال قبل کئے جانے والے سوال کی تفصیل بیان کی۔