نیویارک (عظیم ایم میاں) ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ اسحاق اپنے دورہ واشنگٹن اور اقوام متحدہ کے آخرو روز بہت مصروف دن گزاریں گے ان کی مصروفیات میں فرانس اور سعود ی عرب کی مشترکہ کاوشوں سے ’’فلسطین کے مسئلہ کے پرامن حل‘‘ اور ’’ دو ریاستوں کے قیام‘‘ کے موضوع پر ہو نے والی اعلی سطح کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس میں متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ فرانس نے دو ریاستی فارمولے کو عملی جامہ پہنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ وہ آئندہ ستمبر میں فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرلے گا۔