• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ای سی ایچ ایس، گھریلو ملازمہ لاکھوں روپے کے 50 تولے طلائی زیورات اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چوری کرکے فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں مبینہ طو ر پر فلیٹ سےگھریلو ملازمہ لاکھوں روپے مالیت کے50 تولے کے قریب طلائی زیورات اورڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئی ،پولیس نے واردات کامقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق فیروزآباد تھانے کی حدود پی ای سی ایچ ایس بلاک 2شہید ملت روڈ پر گھریلو ملازمہ لاکھوں روپے مالیت کے 48 تولے سے زائد طلائی زیورات اورڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئی، واردات کامقدمہ الزام نمبر 25/758 بجرم دفعہ34/381کے تحت فیروز آباد تھانے میں فلیٹ مالک طاہر محمد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا مدعی مقدمہ نے بتایاکہ ان کا گارمنٹس کا ذاتی کاروبار ہے۔
اہم خبریں سے مزید