• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی ایل سی سے گرین بلڈنگ اور بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے کوڈز منظور

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) کابینہ کی قانون سازی امور کی کمیٹی (سی سی ایل سی ) نے پاکستان کا گرین بلڈنگ کوڈ (GBCP-2023) اور بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کا کوڈ (RWH-BCP-2023) منظور کر لیا ہے، یہ دونوں کوڈز پاکستان انجینئرنگ کونسل نے تیار کیے ہیں ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ دونوں کوڈز منظوری کیلئے وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی انجینئر ساجد بلوچ نے پیش کئے ، حتمی منظوری کے لیےیہ کوڈز وفاقی کابینہ کو بھیجے جائیں گے، گرین بلڈنگ کوڈ (GBCP-2023) ان عمارتوں کے لیے قومی معیار طے کرتا ہے جن کی چار یا اس سے زیادہ منزلیں ہوں، اس کوڈ میں تعمیراتی مقامات کی پائیداری، عمارت کے اندر کی ہوا کا معیار، بجلی اور پانی کی بچت، آلودگی میں کمی اور مقامی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے،یہ کوڈ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) سے ہم آہنگ ہے۔
اہم خبریں سے مزید