• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرگے کے حکم پر قتل لڑکی کا دوسرا شوہر ماموں کے ہمراہ تھانہ پیرودھائی پہنچ گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جرگے کے حکم اور غیرت کے نام پر قتل کی گئی لڑکی کا دوسراشوہراپنے ماموں کے ہمراہ تھانہ پیرودھائی پہنچ گیا، مقتولہ کے ساتھ نکاح کی دستاویزات پیش کردیں ،اس کے والد کاویڈیوبیان بھی سامنے آگیا،پولیس ذرائع کاکہنا ہے سدرہ نامی لڑکی سے دوسری شادی کرنے والےچہلہ بانڈی مظفرآباد کے رہائشی عثمان کو گزشتہ روز اس کا ماموں لے کر پولیس کے سامنے پیش ہوا،عثمان نے پولیس کے بتایاکہ اس نے 12جولائی کو سدرہ دختر عرب گل سے نکاح کیا، مقتولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ مظفرآباد کے روبرو بیان دیاتھاکہ اس کے والد فوت ہوچکے ہیں، جب کہ والدہ نے دوسری شادی کرلی ہے وہ عثمان کے ساتھ اپنی مرضی سے نکاح کررہی ہے ،اس کی جان کوخطرہ ہے،ادھر عثمان کے والد محمد الیاس نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سدرہ جب ہمارے گھر آئی تو میں نے پوچھا یہ کون ہے ،تواس نے بتایا کہ اس کی شادی زبردستی کسی شخص سے کرائی جارہی ہے، مقتولہ نے بتایا کہ اس کا والد فوت ہوچکا ہے والدہ نے چچا سے دوسری شادی کرلی ہے ،محمد الیاس نے کہا کہ سدرہ نے بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے آئی ہے، عثمان سے شادی کرنا چاہتی ہے، مقتولہ نے ہم سے تحفظ مانگا تو میں تیس چالیس ہزارروپے کا بندوبست کرکے ان کو عدالت لے گیا، میں نے سدرہ کا عثمان سے نکاح کروایا اور عدالت میں بیانات جمع کرائے، محمدالیاس کے مطابق نکاح کے چار دن بعد 10 لوگ ان کے گھر اسلحہ سمیت داخل ہوئے، انہیں ڈرایا دھمکایا، مقتولہ کے گھروالوں نےکہا اب نکاح ہوگیا ہے ہم اس کو باقاعدہ عزت سے رخصت کریں گے جس پر سدرہ کو ان کی فیملی کے حوالے کیاگیا،لیکن بعد میں معلوم ہواکہ اسے قتل کردیاگیاہے ، ذرائع کاکہنا ہے کہ عثمان کو آج عدالت میں پیش کیاجائے گا ۔
اہم خبریں سے مزید