لاہور(ایجنسیاں) چینی سستی نہ ہوسکی ‘ قیمت 200روپے کلو پربرقرار ہے‘ذرائع کے مطابق شوگرملز نے چینی ڈیلرز کیلئے جی ایس ٹی سرٹیفکیٹ کی نئی شرط رکھ دی۔ڈیلرز اور ہول سیلرزکی بڑی تعداد سیلزٹیکس میں غیررجسٹرڈ ہے‘ شوگر ملز سے عدم سپلائی سے مارکیٹ میں چینی بحران سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ چینی کی قیمتوں کے حوالے سے ہونے والے معاہدہ پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئےحکومت نے شوگر ملزکے نمائندوں کو آج طلب کرلیا۔اجلاس وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہو گا،اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹریز، چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن سمیت دیگر شریک ہوں گے ۔