کراچی( پ ر)مجلس وحدت مسلمین صوبائی، ڈویژن کابینہ اور عزاداری ونگ سندھ و کراچی کے ذمہ داروں کا مشترکہ اجلاس وحدت ؎ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا اجلاس میں علامہ صادق جعفری، رضی حیدر، علامہ مختار امامی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، صدر علامہ سید باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ حکومت کا زمینی راستوں سے زیارت پر جانے والے زائرین پر پابندی قابل قبول نہیں ،یہ فیصلہ ملک دشمن عناصر ،دہشت گردوں کے عزائم کو تقویت دے گا،حکومت اپنی کمزوری چھپانے کیلئے ایسے اقدامات کر رہی ہے ،زائرین کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے راستے کھلے رکھے جائیں، پاکستان سمیت ایران و عراق میں جنگی حالات نہیں جس کی وجہ سے حکومت اتنے بڑے اقدامات کرے یہ ایک غیر آئینی اقدام ہے۔ دہشتگردی کے نام پر حکومت کی جانب سے صرف زیارات پر جانے والے عزاداران پر پابندی لگانا حکومتی نااہلی ہے۔ حکومت سے زمینی راستوں سے جانے والے زائرین پر لگائی جانے والی پابندی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔