• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت درست راستے پر لانے کی حکومت کی تدابیر، نواز شریف کا اظہار اطمینان

اسلام آباد (محمد صالح ظافر: خصوصی تجزیہ نگار) حکمران پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملکی معیشت کو درست راستے پر لانے کے حو الے سے وفاقی حکومت کی تدابیر کے بارے میں اطمینان ظاہر کیا ہے اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے ہدف بنا کر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت کا احساس دلایا ہے انہوں نے امن وامان کی صورت حال کو قابو میں لانے کے لئے زیادہ موثر اقدامات کا مشورہ دیا ہے جس میں دہشت گردی کے سدباب کو اولیت دینے کے لئے کہا ہے جس میں خیبرپختونخوا میں رونما ہورہے واقعات پر تشویش ظاہر کی ہے نواز شریف جو اوائل مہینہ سے کوہ مری کے نواح میں جھیکا گلی کی نجی اقامت گاہ میں قیام پذیر ہیں ان سے وزیراعظم شہباز شریف ملاقات کے لئے ہفتہ وار تعطیلات کے پہلے دن پہنچ جاتے ہیں جس میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ لینے کے علاوہ پیش آمدہ اہم امور کے بارے میں غور و خوض ہوتا ہے۔ اتوار کو وزیراعظم شہباز کی اقامت گاہ پر ملاقات میں دونوں بھائی رہنماؤں نے قومی معاملات کے بارے میں تبادلہ خیال کے دوران مسلح افواج کی مستعدی اور ملکی دفاع کے ضمن میں ان کی خدمات کو فراخدلانہ سراہا۔
اہم خبریں سے مزید