بنکاک (جنگ نیوز) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان چار روز سے جاری سرحدی تصادم روکنے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔ دونوں جانب سے آرٹلری سے فائرنگ کا تبادلہ کیا جارہا ہے اور کشیدگی کو ہوا دینے کا ایک دوسرے پر الزام لگایا گیا ہے۔ سرحدی تصادم میں دونوں جانب سے 33افراد ہلاک ہوچکے ہیں اتوار کو تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے تصادم کے خاتمے کے لئے مذاکرات پرآمادگی کا اظہار کیا ہے جھڑپوں میں 33ہلاکتوں کے علاوہ 130افراد زخمی ہوئے۔