اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ہیروز کو نوازنے کیلئے بڑا فیصلہ، دنیا میں ملک کانام روشن کرنیوالے ایتھلیٹس کیلئے بڑا اعلان، حکومت نے کھلاڑیوں کی انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا، اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر اب تین کروڑ، ونٹر اولمپکس اور ایشین گیمز میں گولڈ میڈل لینے پر ایک کروڑ انعام ملے گا۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کیلئے نئی انعامی پالیسی نافذ کردی گئی ہے جسکے تحت اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر انعامی رقم ایک کروڑ سے بڑھا کر تین کروڑ روپے کردی گئی ہے ۔