• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملوں میں وقفے کے اسرائیلی اعلان کے باوجود بمباری جاری، مزید 53 فلسطینی شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی دباؤ کے بعد غزہ کے تین علاقوں میں روزانہ10گھنٹے کیلئے عسکری کارروائیاں روکنے کے اعلان کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں جن میں 53فلسطینی شہید ہوگئے،برطانوی خبر رساں ادارے کے حوالے سےرپورٹکیا کہ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے3مخصوص علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر عسکری کارروائیاں عارضی طور پر روک دے گی، یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی حکام نے فلسطینی علاقے میں انسانی بحران کو کم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں امداد کی فراہمی کا دعویٰ بھی شامل ہے،ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت کی شرح "تشویشناک سطح" پر پہنچ رہی ہے، امداد کی جان بوجھ کر رکاوٹ سے کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، جنوبی غزہ میں حماس کے حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جنہیں اسرائیلی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹرز سے اسرائیل منتقل کردیا گیا ہے ، اردن کا کہنا ہے کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کیساتھ مل کر غزہ میں فضا سے پہنچا دیا ہے، یہ امدادی پارسل جہازوں کے ذریعے سے گرائے گئے ، برطانیہ نے بھی فضا سے امدادی آپریشن شروع کرنے کا بتایا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید