کراچی(طاہرعزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے پرکراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے ناردرن بائی پاس پل کے بعد روزانہ رات کو ٹریفک جام رہنے لگاٹول پلازہ سے پہلے مذکورہ مقام پر ٹریلرز اور ہیوی گاڑیوں کے لئے قائم وزن کانٹا پر رات گیارہ سے دو بجے تک گاڑیوں کی لمی قطاریں لگی رہتی ہیں جس کی وجہ سے اندرون ملک اور واپس یو ٹرن لے کر ملیر کینٹ کے راستے شہر جانے والے لوگ پھنسے رہتے ہیں یہ صورتحال روزانہ رات کو پیش آتی ہے کیونکہ کراچی پورٹ اور دیگر فیکٹریوں سے مال لے کر رات کو گاڑیاںاندرون ملک جانے کے لئے سپر ہائی وے پہنچتی ہیں اور انہیں وزن کرانا لازمی ہوتا ہے اس کے بغیر انہیں آگے سفر کے لئے نہیں چھوڑا جاتاسڑک کنارے کانٹا ہونے کے باعث ہائی وے کے تمام ٹریک پرہیوی ٹریفک موجود رہتا ہے اس طرح پورا ہائی وے بسوں اور لائٹ وہیکل کے لئے بند ہو جاتاہے یہاں سے گزرنے والے اس میں پھنس کے رہ جاتے ہیں اور ان کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہےموقع پر موٹر وے پولیس موجود ہوتی ہے لیکن وہ لوگوں کی اس پریشانی کا کوئی حل نہیں نکال سکی ہے کراچی کے قریب سپر ہائی وے پر سفر کرنے والوںنے موٹر وے اتھارٹی اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسلئے کا فور ی حل نکالیں اور وزن کانٹے کو کسی دوسری جگہ نتقل کیا جائے۔