• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن نادرن بائی پاس تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے کار سوار جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن نادرن بائی پاس اٹک پمپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے کار سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن نادرن بائی پاس کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے کار سوار 2 افراد زخمی ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا،جہاں پر زخمیوں کی شناخت40سالہ عبدالحمید ولد اسمٰعیل اور 30سالہ الطاف ولد عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ،اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عبدالحمید جاں بحق ہوگیا،زخمی شخص کو عباسی شہید اسپتال سے طبی امداد فراہم کرنے کیلئے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ، پولیس کے مطابق حادثہ کی وجہ بنی والا ڈمپر ڈرائیور ڈمپر موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید