• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ رئیس گوٹھ موٹر سائیکل اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ رئیس گوٹھ موٹر سائیکل اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے ، پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لینے کے بعد اس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق موچکوتھانے کی حدودبلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ رینجرزچوکی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار2نوجوان جاں بحق ہوگئے جن کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول ٹراما سینٹرمنتقل کردیا گیا، حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت20سالہ سجاد ولد مراد علی اور 25سالہ سمیر ولد رحیم بخش کے ناموں سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق ابتدائی طورپرحادثے میں جاں بحق نوجوان ناردرن بائی پاس کے رہائشی بتائے جاتے ہیںاور موٹر سائیکل سوارنوجوان کیمیکل سے بھرے 22 وہیلر ٹرالر سے ٹکرانے کے باعث سڑک پر گر جاں بحق ہوئے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرالر کوتحویل میں لیکر اس کے ڈرائیورکوحراست میں لےلیا اور واقعے کی شواہد حاصل کئے جارہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید