• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن 5 نمبر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ ٹاؤن 5نمبر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی تھانہ کی حدود بلدیہ ٹاؤن نمبر 5عائشہ مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ غلام رسول ولد عبدالغفور کے نام سے کی گئی ، جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے ۔
اہم خبریں سے مزید