• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال میں گیمنگ زون سے مسلح ملزمان نے 13 افراد کے موبائل فون لوٹ لئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں گیمنگ زون سے مسلح ملزمان نے 13افراد کے موبائل فون لوٹ لئے اور موقع سے فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانہ کی حدود گلشن اقبال بلاک 13ڈی میں واقع گیمنگ زون میں چھ مسلح ملزمان نے دھاوا بول کر وہاں موجو د 13 افراد سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ سیکیورٹی گارڈ کے مطابق واردات کے وقت گیمنگ زون میں 60 سے زائد افراد موجود تھے، ملزمان نے بڑے اور چھوٹے ہتھیاروں سے سب کو یرغمال بنایا اور قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔ ڈکیتی کے دوران ملزمان نہ صرف موبائل فون اور نقدی لے گئے بلکہ سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ اور سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آر بھی اپنےساتھ لے کر فرار ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید