کراچی (اسد ابن حسن) کویت میں بطور گھریلو ملازمین مرد اور خواتین میں انڈین کی تعداد میں ایک برس سے بے انتہا کمی دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ نیپالی اور سری لنکن ملازمین کی تعداد میں بے انتہا اضافہ ہو گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف عرب ٹائمز اخبار میں کیا گیا ہے۔ کویتی سینٹرل اسٹیٹسٹیکل بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس مارچ تک کویت میں 44 ہزار 85 فلپینو ملک چھوڑ کر چلے گئے جو کہ گھریلو ملازمین کی نوکری کا 25فیصد ہے۔ اسی طرح انڈین گھریلو مرد اور خواتین 35 ہزار ملازمین فارغ کر دیے گئے۔