ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 26مقدمات درج کرلئے۔ تھانہ مخدوم رشد کے علاقے حافظ محمد دانش سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقے طاہر سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر 29ہزار سے زائد رقم لوٹ کر لے گئے تھانہ کوتوالی کے علاقے محمود سے دو مسلح ڈاکو موبائلز فونز دو عدد چھین لیئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے خضر حیات سے نامعلوم ملزمان نے موبائل چھین لیا قیصر عباس سے مسلح ملزمان نے 15ہزار و موبائل لوٹ کر لے گئے تھانہ کینٹ کے علاقے محمد اصغر سے ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار تھانہ مظفر آباد کے علاقے محمد شاہد سے موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل لے گئے جبکہ کینٹ کے علاقے اورنگزیب کا موبائل جلیل آباد کے علاقے محمد امین کا موبائل صابرہ پروین کے طلائی کانٹے چہلیک کے علاقے شکیل احمد کا موبائل محمد عمیر کا بجلی میٹر مظفر آباد کے علاقے محمد ظفر کی موٹرسائیکل شفیق کی نقدی 35ہزار نیوملتان کے علاقے افضال حسین کا موبائل محمد خالد کی موٹرسائیکل شاہ رکن عالم کے علاقے حسنین شعبان کی موٹرسائیکل دہلی گیٹ کے علاقے طارق محمود کا موبائل بدھلہ سنت کے محمد رشید کی موٹر سائیکل بوہڑ گیٹ کے علاقے محمد نعیم کا موبائل گلگشت کے اشفاق کی موٹرسائیکل علی کا موبائل الپہ کے علاقے نعیم کی موٹرسائیکل و جانور مخدوم رشید کے علاقے محسن سعید کے گھر سے نقدی 55ہزار و گھریلوں سامان ظفر اقبال کے سکول سے سامان بستی ملوک کے علاقے کلیم ندیم کی دوکان سے کریانہ سامان و نقدی اور سجاد حسین کی شاخ بکریاں چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔