• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیدائش و اموات سرٹیفکیٹس کے اجرا پر7 سال تک کوئی فیس وصول نہیں کی جائیگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام دوست اقدام کے تحت پیدائش اور اموات کے اندراج و سرٹیفکیٹس کے اجرا کی فیس معاف کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو مالی ریلیف فراہم کرنا اور شہریوں کو بروقت اندراج کی ترغیب دینا ہے ، ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے اس کا اعلان محکمہ بلدیات کے زیر اہتمام رضا ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب پیدائش اور اموات کے اندراج اور ان کے سرٹیفکیٹس کے اجرا پر 7 سال تک کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ تاہم سات سال بعد کی پیدائش کے اندراج پر 200 روپے جبکہ اموات کے تاخیری اندراج پر 1000 روپے فیس مقرر کی گئی ہے، سیمینار کی صدارت ڈپٹی کمشنر نے کی، جبکہ ظہور حسیں بھٹہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ‘ ڈاکٹر عبدالغفور گوپانگ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ‘ میڈم حلیمہ سعدیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ‘ میڈم مسرت بی بی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ‘ محمد حیات قریشی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ‘ ملک محمد اشفاق راں پراجیکٹ اسسٹنٹ ملتان صدر‘ راؤ خالد ممتاز سیکرٹری یونین کونسل‘ محمد رمضان اسسٹنٹ ڈائریکٹر‘ رانا محمد اجمل سیکرٹری یونین کونسل‘ محمد عباس انور سیکرٹری یونین کونسل اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویژن ظہور حسین بھٹہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی رجسٹریشن نہ صرف ان کے قانونی حقوق کے تحفظ کیلئے ضروری ہے بلکہ یہ حکومتی منصوبہ بندی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے بھی ناگزیر ہے۔
ملتان سے مزید