ملتان(سٹاف رپورٹر) کسٹم حکام نے ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے شراب کی بوتل برآمد کرلی ۔معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز 3L335دبئی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے دوران چیکنگ ایک مسافر میاں شان اکبر کے سفری بیگ سے شراب کی بوتل برآمد کرلی جسے ضبط کرکے مسافر کو گھر روانہ کردیا گیا ۔