• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی شدہ خاتون سمیت مبینہ طور پر تین خواتین اغوا، مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے تیزرفتاری اور غیر قانونی طریقے سے آلٹریشن کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ چہلیک اور ممتاز آباد پولیس کو ٹریفک وارڈنز نے بتایا کہ دوران ڈیوٹی ملزمان عبدالماجد ، آفاق جاوید ،محمد عثمان ،محمد ثقلین اور ساجد حسین کو روکا جو انتہائی غفلت و لاپرواہی سے اپنے لوڈر رکشے اور ٹریکٹر ٹرالی چلا رہے تھے ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے موٹر سائیکلوں کی الٹریشن کرکے ارتکاب جرم کیا۔ ٹریفک حادثہ میں 8سالہ بچہ کے جاں بحق ہونے کے الزام میں پولیس نے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 12افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے۔ پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بی زیڈ پولیس کو سلمیٰ بی بی نے بتایا کہ میری بیٹی فرزانہ کو ملزم ببلی اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرکے فرار ہوگیا قادر پورراں پولیس کو طارق نے بتایا کہ میری بیوی رابعہ بی بی کو ملزم جاوید نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرکے لے گیا، چہلیک پولیس کو عدیل افتخار نے بتایا کہ میری بھانجی کشف ارشد نشتر ہسپتال میں انٹرشپ کررہی تھی اسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس نے خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے اور لڑکے سے بدفعلی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔
ملتان سے مزید