ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی (تاج لنگاہ) رجسٹرڈ کے زیر اہتمام سابق سینئر نائب صدر اللہ وسایا خان لنگاہ مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوا ،تقریب کی صدارت مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے کی ، سیکرٹری جنرل سید خلیل احمد بخاری ،خواتین ونگ کی صدر ثروت سحررسولپوری ایڈووکیٹ،مرکزی چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو ، رحیم یار خان سے نائب صدر قاضی عبد الوحید، ریاض خان کھرل، ملک محمد فہیم آرائیں، مہر ربنواز چاون، ملک عبداللہ نواز بوہانہ،ملک سعید اختر وینس،راشد شریف ، عبد المجید خان لنگاہ، ڈویژنل صدر فیصل خان لنگاہ سمیت سرائیکی عوامی پارٹی کے رہنما سردار سجاد اکبر خان ملکانی،سردار اکبر خان کھوسہ محمد شریف خان بتوبانی اور دیگر سر کردہ رہنماء اور سیاسی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔