اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمی میں 9 مئی کی دہشت گردی اور جلاؤ گھیراؤسے متعلق مقدمات میں پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی آٹھ اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں،چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی پرمشتمل دو رکنی بینچ آج اپیل گزار ،ملزم عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کرے گا۔