اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کے دو ایڈہاک جج،جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم اپنی ایک سالہ مدت مکمل ہونے پر آج اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے ،اس حوالہ سے سوموار کے روز ایک الوداعی تقریب بھی منعقد ہوئی ، جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججوں نے شرکت کی،اس موقع پر چیف جسٹس،یحیٰ آفریدی نے سبکدوش ہونے والے دونوں ججوں کی عدالتی خدمات، پیشہ ورانہ دیانت اور انصاف سے وابستگی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بالخصوص فوجداری مقدمات کے شعبہ میں عدالت کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔