• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرز کو کروڑوں روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں، سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ڈاکٹرزکو کروڑوں روپوں کے بلاسودقرضے فراہم کئے جا رہے ہیں۔اس ادارے کے ذریعے ہسپتالوں میں ایچ آر کی کمی کو بھی پوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈآف ڈائریکٹرزکا38واں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمورحمانی،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرمحمد وسیم،ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاوؤنڈیشن جواد اکرم اور محکمہ پی اینڈ ڈی،محکمہ مال و دیگرمحکمہ جات کے افسران نے بطور ممبرشرکت کی ۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر مختلف ہیلتھ پروفیشنلزکو کاروبار کیلئے بلاسودقرضوں کے چیک بھی تقسیم کئے۔
لاہور سے مزید