• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت زائرین کو زمینی سفر میں مکمل سکیورٹی فراہم کرے، حسن مرتضیٰ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اربعین پر زائرین کو زمینی سفر میں مکمل سکیورٹی فراہم کرے،ریاست کو ٹیکس دینے والا عام آدمی اپنے ہی ملک میں زمینی سفر کیوں نہیں کر سکتا۔وفاقی و صوبائی حکومت سکیورٹی اداروں کی مدد سے زائرین کی حفاظت کوممکن بنائیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت سکیورٹی اداروں کی مدد سے زائرین کی حفاظت کو ممکن بنائیں،اربعین پر زمینی سفر پر پابندی سے عام آدمی شدید متاثر ہوا ہے۔
لاہور سے مزید