• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات لوٹ لئے، مزاحمت پر خاتون کو گولی ماردی

لاہورٟکر ائم رپو رٹر )شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔غالب مارکیٹ کے علاقے میں ساجدہ نامی خاتون گھر کے باہر کھڑی فون سن رہی تھی اس دوران دو ڈاکووں نے اس سے گن پوائنٹ پر موبائل چھیننے کی کوشش کی جس پر خاتون نے مزاحمت کی اس دوران ایک ڈاکو نے اس پر فائرنگ کر دی،شیرا کوٹ،فیصل ٹاون اور شادباغ سے گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ ستوکتلہ اور گلشن اقبال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ جس کے نتیجے میں ساجدہ زخمی ہو گئی لوئرمال میں امجد کے گھرسے 4لاکھ50ہزار روپے اور موبائل فون،فیصل ٹاون سے ڈاکو دانش اور فیملی سے 3 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون، ٹاون شپ میں فرقان کی دوکان سے 2 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،مصطفی آباد میں اظہر سے2لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں صفدر سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، ملت پارک میں رشید سے 3لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں فراز میں سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
لاہور سے مزید