• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کہیں ٹرمپ جھوٹا، راہول، رافیل پنجاب میں گرتے دیکھا، بھارتی رکن پارلیمنٹ

نئی دہلی، کراچی(جنگ نیوز، ایجنسیاں) بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ اگر مودی نے جنگ بندی نہیں کی اور انڈین طیارے نہیں گرے تو وہ کہہ دیں کہ ٹرمپ جھوٹا ہے ، بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں ٹرمپ کے بیان اور انڈین طیاروں کے گرنے کے معاملے پر زبردست بحث ہوئی ، بھارتی رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے پنجاب میں خود رافیل طیارہ گرتے ہوئے دیکھا ہے ، وہ ایوان میں تباہ شدہ طیارے کی تصاویر بھی لے آئے، بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے عجیب منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاس ثبوت ہیں، پہلگام حملے میں ملوث مارے گئے دہشتگردوں کے پاس پاکستانی چاکلیٹ ملی ہے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہشتگردوں سے پاکستانی ووٹر آئی ڈی کارڈ بھی ملے ہیں۔بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے انڈین پارلیمان میں خطاب کرتے ہوئے ’آپریشن سندور‘ سے متعلق کہا ہے کہ ’دنیا کے کسی بھی رہنما نے انڈیا کو اپنی کارروائی روکنے کو نہیں کہا تھا۔‘تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ وزیرِ اعظم مودی نے منگل کی شام لوک سبھا میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’22 اپریل کی رات جب امریکی نائب صدر سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تو انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان بڑا حملہ کرنے والا ہے۔ میں نے جواب دیا کہ اگر یہ ان کا منصوبہ ہے، تو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

اہم خبریں سے مزید