• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاسم‘ سلیمان پاکستان آئینگے نہ احتجاج میں شریک ہونگے‘ عمران

راولپنڈی (خبر نگار) توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے‘ انہوں نے کہا ہے کہ ان کے بچے کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے ‘دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی کےدونوں بیٹے آئیں گے‘ اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیخ وقاص اکرم نے بانی عمران خان کی جانب سے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے اور اپنی رہائی کیلئے کسی سرگرمی میں حصہ لینے سے روکنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
اہم خبریں سے مزید