• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف عباسی نے ریلوے کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کردیا‘ وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے میں مثبت تبدیلی نظر آ رہی ہے‘حنیف عباسی نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور ریلوے کو دوبارہ پائوں پرکھڑ ا کر دیا‘ ریلوے کی بہتری کیلئے خدمات کا کریڈٹ خواجہ سعد رفیق کو بھی جانا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کولاہور ریلوے اسٹیشن پرپاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی اور بتایا کہ پاک بزنس ٹرین لاہور سے کراچی کے درمیان چلے گی اور لاہور سے ساڑھے18 گھنٹے میں کراچی پہنچے گی۔ اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ آج مدتوں بعد مجھے ریلوے اسٹیشن لاہور آ کر بہت مسرت ہوئی‘یہاں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی‘پاک بزنس ٹرین میں صرف اشرافیہ کیلئے ہی نہیں بلکہ عام آدمی کے لیے یورپی ریلوے کی طرز پر شاندار سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں ‘ ٹکٹ کا پرانا نظام ختم کر کے جدید ڈیجیٹائز سسٹم متعارف کرایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید