• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2026 کیلئے پاکستان کی جی ڈی پی شرح 3.6 فیصد رہے گی، آئی ایم ایف

اسلام آباد ( مہتاب حیدر ) آئی ایم ایف نے موجودہ مالی سال 2026 کےلیے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح کاتخمینہ 3.6 فیصد لگایا ہے جبکہ اس حوالے سے حکومت پاکستان کا ہدف 4.2 فیصد ہے۔ ورلڈ اکنامک آئوٹ لک کے جاری کردہ اپڈیٹس میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح برائے مالی سال 2025محض 2.7 فیصد تھی۔ موجودہ مالی سال کےلیےجی ڈی پی کی شرح 3.6 فیصد تخمینہ لگایا گیا ہے جو کہ اسی مد ت کےلیے سرکاری طور پر طے شدہ ہدف 4.2 سے کم ہے۔ بین الاقوامی معیشت کی ترقی کی رفتار 2025 میں 9 فیصد تھی جو کہ 2026 میں 3.1 فیصد رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید